18 مئی، 2024، 6:23 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85481376
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے آج بروز ہفتہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کئی صیہونی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے مسلح ڈرون کے ذریعے رامیم نامی بیرک کے ایک کمرے کے اندر صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

اسکے علاوہ حزب اللہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ انہوں راس الناقورہ کے بحری اڈے کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا اور مقبوضہ شبعا کے کھیتوں میں رمثا کے مقام پر جاسوسی کے سازوسامان پر مناسب ہتھیاروں سے بمباری بھی کی۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور ان کی جرأت مندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، ٹیکنیکل سسٹم اور جاسوسی کے اڈے  الراھب بیس کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور وہاں موجود آلات کو نیست و نابود کر دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .